• مئی 26, 2022

عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں،آصف زرداری

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرادری سے  ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماوں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفون پر سابق صدر آصف زرداری  سے خیریت دریافت کی ۔ آصف زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو بھی ہوئی۔ دونوں رہنماوں  نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی۔

آصف علی زرداری نے  کہا ہے کہ عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔

Read Previous

طلبہ یونین کی بحالی، سندھ پہلا صوبہ بن گیا

Read Next

لاہور:جناح اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کااحتجاج،او پی ڈی بند

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔