• مئی 24, 2022

عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے، اسد عمر

اوچ شریف: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے۔

 پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اپنے ممبران کی فکر کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے اپنے ممبران تو سنبھالے نہیں جاتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت سینیٹ میں اسٹیٹ بینک سے متعلق بل منظور کرانے میں کامیاب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں ہے بلکہ یہ عالمی مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صبح سے رات تک عوم کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراسد عمر نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی سبسڈی پیکج دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت اور صنعت میں خصوصی ترقی ہورہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خانیوال واقعہ: پولیس کی 15 مرکزی ملزم گرفتار کرنے کی تصدیق

Read Next

میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے