• مئی 26, 2022

عدم اعتماد اور لانگ مارچ، پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی آج سر جوڑ بیٹھے گی

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے، تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس بھی آج بلالیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کا جائزہ بھی لیا جائے گا، اراکین کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پراقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے مزید شہروں میں جلسوں سے متعلق بھی مشاورت ہوگی، اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پرغور کیا جائے گا۔

Read Previous

پلے آف مرحلے سے قبل لاہور اور اسلام آباد 2 بہترین کھلاڑیوں سے محروم

Read Next

حکومت کے ساڑھے تین سال عوام پر بھاری، آٹے کا 20 کلو تھیلا 393 روپے مہنگا ہوا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔