• ستمبر 20, 2021

عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے

لاہور: عدالت نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔

ضلع کچہری لاہور میں مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے صبا قمر اور بلال سعید کے وکیل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔عدالت نے دونوں کی جانب سے 30 ہزار روپے کے شورٹی بونڈز جمع کرنے کے بعد وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔

صبا قمر اور بلال سعید کے وکلاء نے عدالت میں آئندہ سماعت پر دونوں کو پیش کرنے کی یقین دہائی کروادی۔ عدالت نے دونوں کو 6 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اگست میں سمندر پار پاکستانیوں نے 2 ارب 66 کروڑ ڈالر کی رقوم بھجوائیں: اسٹیٹ بینک

Read Next

عمر شریف کی طبیعت انتہائی ناساز، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے