• ستمبر 26, 2021

عثمان بزدار سے وفاقی وزیر مونس الہی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر آبی وسائل چودھری مونس الہی نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس وموقع پر وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی، تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے، مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے۔

مونس الہی کا کہنا تھا کہ عوام کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے، ہمارا نصب العین صرف عوام کی خدمت ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بے مثال ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فواد چودھری کی پی ڈی ایم جلسے کے بعد فضل الرحمان کے پھر بیمار ہونے کی پیشگوئی

Read Next

نور مقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت، اسلام آباد پولیس نے چالان مکمل کر لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے