• اکتوبر 26, 2020

عبداللہ عبداللہ نے افغان مصالحتی کونسل ارکان کی نامزدگی مسترد کردی

کابل:افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے 48 اراکین کی نامزدگی کا صدارتی آرڈر عبداللہ عبداللہ نے مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ معاہدے کے تحت کونسل کے ارکان کی نامزدگی میرا اختیار ہے، اس حوالے سے صدارتی حکم نامے کی کوئی ضرورت نہیں ،افغان صدر اشرف غنی نے کونسل کے نئے ارکان میں سرکردہ سیاست دانوں اور نمایاں مذہبی شخصیات کو شامل کیا ہے۔ افغان صدر نے ارکان کے ناموں کا اعلان 29 اگست کو کیا تھا، اقدام کا مقصد کابل حکومت کے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہے تاہم عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے مابین تنازعات ان مجوزہ مذاکرات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل افغان طالبان کے قیدی رہا کرنے پر بھی حکومتی دھڑوں میں اختلافات دیکھنے میں آئے تھے جس پر طالبان کی جانب سے شدید ردعمل پر تنازعات حل کر کے قیدی رہا کر دیئے گئے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملائشیا نے تیزی سے پھیلتے کورونا کے سبب بھارتی شہریوں پر پابندی لگا دی

Read Next

پی سی بی نے گلوبل میڈیا رائٹس کی فروخت کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے