• ستمبر 19, 2021

عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد

مظفر آباد:  پاکستان تحریک انصاف نے عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے امیدوار نامزد کر دیا جبکہ چودھری لطیف اکبر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہوں گے۔

سردارعبدالقیوم نیازی ایل اے 18 عباس پور سے منتخب ہوئے، ان کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے ہے۔ عبدالقیوم نیازی اس سے پہلے وزیر خوراک رہ چکے ہیں۔ وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہوئے۔ عبدالقیوم نیازی 2 سال پہلے مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

 ادھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ طویل مشاورت کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے نومنتخب ایم ایل اے قیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے، قیوم نیازی ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں، جن کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب آج ہوگا، ووٹنگ دو بجے شیڈول ہے۔ 53 رکنی ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کو 32 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور پولیس نے عارف والا سے بھاگ کر لاہور آنے والی بچیوں کو ڈھونڈ نکالا

Read Next

ہراسگی کے الزامات: نیویارک کے گورنر پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ بڑھ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے