• ستمبر 26, 2022

عام انتخابات کی تیاریاں تیز، عملے اور پولنگ سٹیشنز کی لسٹیں تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نئے عام انتخابات کےلئے تیاریاں تیز کر دیں، الیکشن کمیشن نے حکام کو پولنگ عملے اور پولنگ سٹیشنز کی لسٹیں تیار کرنے کی ہدایت کر دی، صوبائی الیکشن کمشنرز سے بھی عملے کی مجوزہ لسٹیں طلب کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کی بھی جدید خطوط پر تربیت کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر اپنا کام تیز کردیا ہے، اس سلسلے میں انتخابی عملہ کی تعیناتیوں کے لئے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو کہا گیا ہے کہ عملے کی لسٹیں تیار کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوائیں، انتخابی عملے کی روایتی تربیت کی بجائے جدید خطوط پر مشتمل تربیت ہو گی اور انہیں انتخابی قوانین سمیت آئین میں درج انتخابی شقوں سے آگاہ کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ سٹیشنز ووٹرز سے دور نہ ہوں، الیکشن کمیشن انتخابات کے قریب ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تقرری کریگا اور آر اوزم ڈی آر اوز عدلیہ یا انتظامیہ سے لئے جائیں گے،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انتخابات کی تیاریوں پر کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چودھری شجاعت کی پارٹی صدارت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Read Next

وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کرنے سے معذرت کرلی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔