• ستمبر 30, 2022

عام انتخابات:ن لیگ اورپی ٹی آئی میں کانٹے کامقابلہ متوقع

گیلپ سروے کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

گیلپ پاکستان نے حال ہی میں عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس میں 5 ہزار افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا۔

گیلپ سروے کے مطابق قومی سطح پر پی ٹی آئی کو ن لیگ پر معمولی برتری حاصل ہے۔ پی ٹی آئی کو 22 کے مقابلے میں 23 فیصد کی معمولی عوامی مقبولیت حاصل ہے۔

عوامی سروے میں 10 فیصد پیپلزپارٹی جبکہ 3 فیصد حمايت جےیوآئی کے حصے ميں آئی۔ پنجاب میں 30 فیصد رائےعامہ ن لیگ جبکہ 24 فیصد پی ٹی آئی کے حق میں دی گئی جبکہ پختونخوا ميں 32فیصد افراد نے پی ٹی آئی جبکہ 15 فیصد نے ن لیگ کے حامی نکلے۔

سروے کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی پہلے اور پی ٹی آئی ووٹرز کی دوسری پسند ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یہ قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں: مریم نواز

Read Next

سعودی عرب:سرکاری دفاتر اور مساجد میں شارٹس پہننےپر پابندی عائد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔