• اپریل 16, 2021

عامر کی اب ٹیم میں جگہ نہیں بنتی: عاقب جاوید کا رد عمل

لاہور:سابق کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اب ان کی جگہ نہیں بنتی۔ سابق کرکٹر کہتے ہیں کہ کرکٹ کھیلنا یا نہ کھیلنا ہر کھلاڑی کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے، محمد عامر کے فیصلے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

فاسٹ باؤلر سہیل تنویر نے کہا کہ محمد عامر نے دل برداشتہ ہوکر یہ فیصلہ کیا ہے، جب کوئی کرکٹر ایسے مرحلے سے گزرتا ہے تو دل برداشتہ ہوجاتا ہے، میرے ساتھ بھی ایسا سلوک ہوا لیکن ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا، میرا یقین ہے کہ دل برداشتہ ہونے کے بجائے اس کا سامنا کرنا چاہئے، محمد عامر کو ابھی فائٹ کرنا چاہئے تھی اس طرح کرکٹ سے علیحدگی نہیں اختیار کرنی چاہئے تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آکلینڈ: پہلا ٹی 20، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 154 رنز کا ہدف دے دیا

Read Next

عامر بڑا پلیئر، اس طرح دل شکستہ نہیں ہونا چاہیے: انضمام الحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے