• اکتوبر 17, 2021

عامر لیاقت حسین کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد:  عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ استعفٰی ارسال کر دیا، اللہ عمران خان اور تحریک انصاف کا حامی و نا صر ہو۔

خیال رہے عامر لیاقت نے اپنے مستعفی ہونے کی فی الحال کوئی وجہ بیان نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بتایا ہے کہ استعفیٰ کس کو بھیجا ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہیے۔

 خیال رہے عامر لیاقت حسین 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ عامر لیاقت حسین نے اس سے قبل جولائی 2020 میں بھی ٹویٹر پر اپنے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہورمیں نوکری کا جھانسہ دے کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی

Read Next

لاہور میں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چمپیئن شپ جاری،41 ممالک کے 50 شوٹرز شریک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے