• اکتوبر 26, 2021

عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطرپھر سے ایک ہوگئے

ممبئی: شادی کے 15 سال بعد علیحدگی اختیار کرنے والے اداکار عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر پھر سے ایک ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے ‘مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کو گزشتہ روز ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا جہاں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے ۔ عامر خان اور کرن راؤ کے ہمراہ ان کا 9 سالہ بیٹا ‘آزاد’ بھی تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ اپنے بیٹے کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں لنچ کے لیے آئے تھے ۔ ان کے ساتھ سکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے۔

رواں سال 3 جولائی کو اداکار عامر خان اور کرن راؤ نے شادی کے 15 سال بعد اچانک علیحدگی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔ علیحدگی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں دونوں کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے باوجود ہم ایک ہی خاندان ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Siyasat aur Riyasat with Iram Chaudhry | 25 September 2021 |

Read Next

ملتان: پی ایچ اے کی عدم دلچسپی، پارکوں کے جھولوں کیساتھ ٹریک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے