• اپریل 11, 2021

عامر بڑا پلیئر، اس طرح دل شکستہ نہیں ہونا چاہیے: انضمام الحق

لاہور: محمد عامر کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بیان پر قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کہ یہ پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا نہیں ہے، اگر کھلاڑی اس طرح دل شکستہ ہوں گے تو یہ اچھی چیز نہیں ہے، عامر کو ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کرنی چاہیے جبکہ مینجمنٹ کو بھی چاہیے کہ جب کسی بڑے پلیئر کو ڈراپ کریں تو اس کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

سابق کپتان رمیز راجہ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ‘محمد عامر ریٹائر ہوگئے، سپر سٹار کے یوں باہر چلے جانے کا افسوس ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے میں بہت سے نوجوانوں کیلئے سبق ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ عامر کی مینجمنٹ سے شکایتیں پرانی ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ عامر اگر پرفارمنس دیتے تو انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا تھا، بدقسمتی سے عامر کی اچھی پرفارمنس نہیں رہی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عامر کی اب ٹیم میں جگہ نہیں بنتی: عاقب جاوید کا رد عمل

Read Next

ارطغرل آیا شیر کیساتھ بیٹھا اور پیسے لیکر چلا گیا: فہد مصطفی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے