• ستمبر 30, 2022

عالیہ ہالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کو تیار، اداکارہ نے خود تصدیق کردی

 اداکارہ عالیہ بھٹ بالی وڈ میں شاندار اداکاری کرنے کے بعد اب ہالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کو تیار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ ‘ ہارٹ آف اسٹون’ کے نام سے بننے والی فلم سے  ہالی وڈ میں ڈیبیو کریں گی جبکہ اس فلم میں اسرائیلی اداکارہ گال گیڈوٹ  اور جیمی ڈورنن بھی جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس  بین الاقوامی جاسوسی تھرلر  فلم کی ہدایت کاری ٹام ہارپر کریں گے جبکہ اسے آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس اور اسکائی ڈانس پر نشر کی جائے گا۔

عالیہ کے ہالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کی خبر نیٹ فلیکس انڈیا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سامنے آئی جبکہ  بعد ازاں عالیہ نے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔

فوٹو: عالیہ بھٹ انسٹا گرام اسکرین شاٹ
فوٹو: عالیہ بھٹ انسٹا گرام اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ سے قبل پریانکا چوپڑا، ایشوریا رائے بچن، انیل کپور، مرحوم عرفان خان، علی فضل اور دیپیکا پڈوکون سمیت کئی بالی وڈ اسٹارز نے  ہالی وڈ میں اداکاری کی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں  ریلیز ہونے والی عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور ان کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے فی کلو سے زائد کا اضافہ

Read Next

چین نے روس یوکرین کشیدگی کا ذمہ دار نیٹو کو قرار دیدیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔