• مئی 26, 2022

عالمی شہرت یافتہ قوال زمان ذکی تاجی کا انتقال ہو گیا

کراچی: عالمی شہرت یافتہ قوال زمان ذکی تاجی کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کا انتقال کراچی کے ایک اسپتال میں ہوا ہے جہاں وہ زیر علاج تھے۔

 اس ضمن میں بتایا ہے کہ زمان ذکی تاجی گزشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کا علاج بھی ہو رہا تھا کہ اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

خاندانی ذرائع  نے بتایا ہے کہ زمان ذکی تاجی قوال کی نماز جنازہ پیر کے دن بعد نماز ظہر مسجد الانا شو مارکیٹ پہ ادا کی جائے گی۔

 زمان ذکی تاجی کی مشہور قوالیوں میں ہمیں تو مست کیا اور روبرو یار شامل ہیں۔ زمان ذکی تاجی پاکستان کے مشہور قوال ذکی تاجی کے بیٹے تھے۔

زمان ذکی تاجی مرحوم کی طویل خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Read Previous

غلط خبر کو بنیاد بنا کر کسی کو بھی جیل میں ڈال سکتے ہیں، سعید غنی

Read Next

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید31 اموات رپورٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔