• اکتوبر 16, 2021

عالمی ادارہ صحت کا کورونا کی اقسام کے ناموں کے لیے یونانی حروف کا انتخاب

نیویارک:  عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی اقسام کے ناموں کے لیے یونانی حروف کا انتخاب کر لیا۔

ڈبلیو ایچ او برطانیہ، جنوبی افریقہ اور بھارت میں سب سے پہلے دریافت ہونے والی وائرس کی اقسام کے لیے مختلف یونانی حروف استعمال کرے گی، برطانیہ میں دریافت ہونے والی قسم کو ایلفا، جنوبی افریقہ والی قسم کو بیِٹا، اور بھارت میں دریافت ہونے والی قسم کو ڈیلٹا کہا جائے گا۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے اس کا مقصد بات چیت کو آسان بنانا ہے اور وائرس کا ان ممالک کے ناموں سے منسلک ہونے سے ان کے بارے میں منفی تاثرات کو رد کرنا بھی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ڈی آئی خان اورایبٹ آباد میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ پر 80 فیصد سے زائد کام مکمل

Read Next

رواں مالی سال کے دس ماہ ملکی برآمدات 14 فیصد اضافے سے 20 ارب 90 کروڑ ڈالر رہی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے