• دسمبر 1, 2021

عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیوں میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان، افغانستان پولیو کے عالمی پھیلاؤ کیلئے بدستور خطرہ ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت نے ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو کی پابندیوں میں توسیع کی سفارش بھی کی۔

ڈبلیو ایچ او کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہنگامی پولیو کمیٹی کا 30واں اجلاس 9 نومبر کو ہوا، چین، افغانستان، پاکستان میں پولیو صورتحال پر غور کیا گیا ،پولیو سے متاثرہ ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ قرار دیا گیا کہ پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی آئی ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے سیوریج میں وائرس کی موجودگی میں نمایاں کمی آئی ہے، پاکستان میں رواں برس پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے ، پولیو ویکسینیشن سے انکاری والدین چیلنج ہیں، پاکستانی حساس ایریاز میں پولیو ویکسین سے محروم بچے چیلنج ہیں جبکہ پولیو ویکسین سے محروم بچوں کیلئے پاکستانی انتظامات تسلی بخش ہیں۔

ڈبلیو ایچ او اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان پولیو ویکسین سے محروم بچوں کیلئے خصوصی اقدامات کر رہا ہے ، افغان مہاجرین کی پاکستان منتقلی پولیو کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتی ہے، پاکستانی بے گھر افراد،مہاجرین پولیو کے حوالے سے خطرہ ہیں ، پولیو ویکسین سے محروم افغان بچے پاکستان کیلئے سنگین خطرہ ہیں ، پاکستان کی پولیو بارے سرویلنس مزید تین ماہ جاری رہے گی، پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد کی پولیو ویکسینیشن لازمی ہو گی،عالمی ادارہ صحت تین ماہ بعد انسداد پولیو کیلئے پاکستانی اقدامات جانچے گا جبکہ پاکستان پر پولیو کی وجہ سے سفری پابندیاں مئی 2014 میں عائد ہوئی تھیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فٹ بال کی دنیا کا بادشاہ کون؟

Read Next

مریم اور شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے