• اکتوبر 26, 2021

عاطف اسلم نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا

گلوکارعاطف اسلم نے خود سے متعلق سوشل میڈیا پرزیر گردش اطلاعات کی باضابطہ تصدیق کردی گئی ہے۔ماضی میں بڑی اسکرین کا تجربہ کرنے والے عاطف اس بار ٹی وی اسکرین پرنظرآئیں گے۔

عاطف نے انسٹاگرام پرڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے اپنے فالوورز سے کہا ۔ ‘ سنگ ماہ کے سیٹ سے ہیلو، ہاں میں ڈرامہ سیریل میں کام کررہا ہوں اورمجھے آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے۔ جس طرح سے ہمیشہ آپ لوگوں نے مجھے پیاردیا، میں دُعا کرتا ہوں کہ ہمیشہ اسی طرح میراساتھ دیں گے ‘۔A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)گلوکارنے انکشاف کیا کہ ڈرامہ آنے سے پہلے میں بہت جلد کچھ ریلیزکرنے والا ہوں ، چند دن میں کچھ بڑا اجنبی سا ،عحیب سا آنے والا ہے’۔اگلے ہی جملے میں تجسس کا خاتمہ کرتے ہوئے عاطف نے بتایا کہ وہ نیاگانا جاری کریں گے جس کی میوزک ویڈیو میں ماہرہ خان ہیں ‘۔

ڈرامہ سیریل ‘ سنگ ماہ’ سال 2016 میں نشرکی جانے والی ہم ٹی وی کی بلاک بسٹر سیریل سنگ مرمرکا سیکوئل ہوگا۔ سیف حسن کی ہدایتکاری میں بننے والے اس ڈرامے میں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، کبریٰ خان، میکال ذوالفقار اورعمیر رانا شامل تھے۔

عاطف اسلم کا حالیہ پراجیکٹ نیا گانا ‘رفتہ رفتہ ‘ تھا جس کی میوزک ویڈیو میں ان کے مقابل سجل علی تھیں۔ دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے بےحد پزیرائی حاصل ہوئی۔View this post on Instagram A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)اداکاری میں یہ عاطف اسلم کا پہلا تجربہ نہیں ہوگا، اس سے قبل وہ سال 2011 میں شعیب منصور کی فلم ‘بول ‘ میں کام کرچکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پریانکاچوپڑاامریکی رئیلٹی شو’دی ایکٹوسٹ’کاحصہ بننے پرمعذرت خواہ

Read Next

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سینئر صحافی سی آر شمسی کے انتقال پر اظہار تعزیت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے