• مئی 23, 2022

عاصم اظہرکی پہلی البم کا پہلاگانا

عاصم اظہرنے اپنے مداحوں کیلئے گزشتہ سال اپنی پہلی اسٹوڈیو البم لانے کا اعلان کیا تھا جو اب پورا ہوا چاہتا ہے، گلوکار نے البم کے پہلے گانے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

میوزک انڈسٹری میں اپنے 8 سال مکمل کرنے کے بعد عاصم نے پہلی بار ستمبر2020 میں اپنے پہلے البم کی ریلیز کا عندیہ دیا تھا، گزشتہ روزاُن کی جانب سے پہلے گانے ‘ کبھی میں کبھی تم ‘ کی ریلیز کا اعلان کرتے ہی یہ ٹوئٹرٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

عاصم نے بعد ازاں سوشل میڈیا پرالبم کی تشہیرکے لیے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

کبھی میں کبھی تم کی میوزک ویڈیو میں صبا قمر اورفہد مصطفی شامل ہیں، اس سے قبل نومبرمیں گانے کا ٹیزرجاری کیا گیا تھا جس میں ان دونوں کے درمیان گہرارشتہ دکھایا گیا ہے۔

عاصم اظہر کی پہلی البم کا یہ پہلا گانا 28 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔

کیڈبری چاکلیٹ کیلئے جنگل ، ‘ کتنا مزہ آیا رے’ اورکوکومو کیلئے ‘ کوکومو مجھے بھی دو’ گانے والے عاصم اظہر 2013 میں اپنے گانے ‘سُن لے’ سے کامیابی کی جانب بڑھے، گلوکار نے ملکہ نورجہاں کے مقبول ترین گیت ‘ حنا کی خوشبو’ سے کوک اسٹوڈیو سے شروعات کی پھر 2016 میں مومنہ مستحسن کے ساتھ گانا ‘ تیرا وہ پیار’ فوری طور پرہٹ ہوا جسے یوٹیوب پراب تک 148 ملین سے زائدافراد دیکھ چکے ہیں۔

مئی 2020 میں عاصم اظہر نے آدتیہ رائے کپور اور دیشا پٹانی کے لیے گانے ‘ہمراہ’ سے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیپرا نے بجلی 2 روپے 59 پیسے سستی کر دی

Read Next

ماضی میں بیرون ملک پاکستانیوں کی اہمیت کو نہیں سمجھا گیا، وزیر خارجہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے