• جنوری 19, 2022

عابد علی اور انعم امین آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

دبئی: قومی بلے باز عابد علی اور ویمن کرکٹر انعم امین کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی میچ اور ففٹی میکر سٹار اوپنر عابد علی کو بہترین پرفارمنسز کا انعام مل گیا اورآئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کر لیا ہے۔

عابد علی کے ساتھ ٹی 20 کے چیمپئن ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی شامل ہیں ،بہترین ووٹنگ پرکسی ایک کو ماہ نومبر کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ دیا جائے گا ۔

دوسری جانب ویمن کرکٹرز میں پاکستان کی انعم امین ،ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور بنگلادیشی ناہیدہ اختر کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

برونڈی:جیل میں آتشزدگی سے 38قیدی جل کر ہلاک

Read Next

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے