• ستمبر 19, 2021

عائشہ عمر چار بہن بھائی، ایک بہن اور ایک بھائی سوتیلا

کراچی:  اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے سوتیلے بھائی بہن بھی ہیںجو ان کے والد کی پہلی اہلیہ سے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عائشہ عمر نے والد کی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال کئی سال پہلے ان کی پیدائش سے 2سال بعد کراچی میں ہوا تھا اور وہ 4 بچے چھوڑ کر گئے۔

اداکارہ کے مطابق ان کے دو بہن بھائی والد کی پہلی اہلیہ سے ہیں جو برطانوی خاتون تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے میری اور بھائی کی اکیلے ہی پرورش کی، انہوں نے دوبارہ شادی بھی نہیں کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

برطانیہ میں فائرنگ سے بچے سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

Read Next

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کو بیٹی کی خواہش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے