• اپریل 11, 2021

عائزہ خان پر اسرابیلگچ کو ریما سے مشابہہ قرار دینے پر تنقید

کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے ترک اداکارہ اسرا بیلگچ جو حلیمہ سلطان کے نام سے بھی مشہور ہیں کو پاکستانی اداکارہ ریما خان سے مشابہہ قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق عائزہ خان نے ترک اداکارہ اسرا کی ایک تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں ریما خان سے مشابہہ قرار دیا، ان کا یہ کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تاہم صارفین کا خیال کچھ اور ہی ہے۔ انہیں ریما خان اور اسرابیلگچ کے درمیان کیا جانے والا موازنہ زیادہ پسند نہیں آیا۔

ایک خاتون نے کہا دو فنکاروں کا آپس میں موازنہ کرنا انتہائی بدترین چیز ہے ۔ یہ دونوں اپنی اپنی جگہ خوبصورت اور باصلاحیت ہیں۔ کچھ لوگوں نے تو عائزہ خان کو ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غصے میں انہیں نابینا قرار دے دیا اور کہا کہ عائزہ خان کو اپنی آنکھیں چیک کر آنی چاہئیں۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مذاق کی بھی کوئی حد ہوتی ہے جبکہ ایک اور صارف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ریما کو اسرا سے بھی زیادہ خوبصورت قرار دے دیا۔

ان تبصروں پر عائزہ خان کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا جبکہ ریما نے نہ تو عائزہ کی پوسٹ پر کوئی ردعمل دیا نہ ہی صارفین کے تبصروں پر کوئی رائے دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کریتی سینن نے کورونا کو شکست دیدی

Read Next

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبعیت ناساز،سرکاری مصروفیات منسوخ کردیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے