• ستمبر 26, 2021

عائزہ خان نے کورونا کی دونوں ڈوز لگوالیں

کراچی:  اداکارہ عائزہ خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچا ؤکے لیے ویکسین کی دونوں ڈوز لگوا لیں۔

رپورٹ کے مطابق عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی تصویر شیئر کی ہے ۔عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ نے کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ذمہ داری سے کورونا ویکسین لگوائیں، خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔

واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے سبب پاکستان میں کورونا کا پھیلاو جاری ہے، ملک بھر میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 48 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے کی خواہش ہے :شاہنواز دھانی

Read Next

عدنان صدیقی کورونا وائرس کا شکار، خود کو آئسولیٹ کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے