• اکتوبر 19, 2021

ظہور بلیدی بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر منتخب

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی پارٹی صدارت سے استعفیٰ کے بعد رکن صوبائی اسمبلی ظہور بلیدی کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کر دیا گیا، الیکشن ایکٹ 2017 کےتحت الیکشن کمیش کو بھی تقرری کی کاپی ارسال کر دی گئی۔

بلوچستان عوامی پارٹی نےرکن صوبائی اسمبلی ظہور بلیدی کو قائم مقام پارٹی صدر مقرر کر دیا گیا، پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں قائمقام صدر کا اعلان کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے طمابق قائمقام صدر کی تعیناتی پارٹی کے نظم و نسق بہتر طریقے سے چلانے کیلئے کی گئی ہے، جام کمال کی استعفیٰ کے بعد پارٹی الیکشن کیلئے صدر کی تقرری ضروری ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیش کو بھی تقرری کی کاپی ارسال کر دی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Read Next

جنوبی پنجاب کیلئے 199 ارب کے فنڈز کی فراہمی میں تعطل، سینکڑوں منصوبے تاحال نامکمل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے