• ستمبر 26, 2021

ظفروال: دیہاتیوں نے عاشق کو دھر لیا، آدھے سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈ دیں

ظفروال :  ظفروال گاؤں وریام میں عاشق کو محبوبہ سے ملنا مہنگا پڑ گیا۔ گاؤں کے لوگوں نے عاشق کے آدھے سر کے بال، آدھی مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ظفروال کے وریام میں رات کے اندھیرے میں عاشق کو اپنی محبوبہ سے ملنا مہنگا پڑ گیا، دیہاتیوں نے منظور نامی شخص کی خوب درگت بنا کر رسیوں سے باندھا اور آدھے سر کے بال آدھی مونچھ اور آدھی بھنویں مونڈ ڈالیں اور کئی گھنٹے کمرے میں بند رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی جس میں گاؤں کے لوگوں کو عاشق کی آدھی مونچھ، آدھا سر اور آدھی بھنویں مونڈتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جنہوں نے قانون اپنے ہاتھ میں لے کر ایسا غیر قانونی فعل کیا ہے، درخواست موصول ہونے پر پولیس تھانہ ظفروال نے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نامزد صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھر کی نمازجنازہ ادا

Read Next

ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، چوبیس گھنٹے میں مزید 53 افراد جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے