• اکتوبر 26, 2021

ظالم باپ کا 15 سالہ بیٹی کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد، پولیس نے دارالامان منتقل کر دیا

پاکپتن: پاکپتن میں باپ کا 15 سالہ بیٹی کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد، پولیس نے ایک ماہ بعد زنجیروں میں جکڑی لڑکی کو بازیاب کروا کر دارالامان منتقل کر دیا۔

محلہ ضیاء نگر میں کام نہ کرنے پر محمد اختر نے اپنی پندرہ سالہ بیٹی کو زنجیروں سے باندھ کر گھر میں بند کردیا۔ ملزم اپنی ہی بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا۔ پولیس نے ایک ماہ سے جکڑی لڑکی کو گھر سے بازیاب کروا کر دارالامان منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Weather update Today | Pakistan Weather | Weather Report | 11 October 2021

Read Next

پولینڈ کا یورپی اتحاد سے نکلنے کا خدشہ، لاکھوں افراد کا سڑکوں پر احتجاج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے