• دسمبر 1, 2021

طویل قامت نصیر سومرو کو پی آئی اے میں آفیسر گروپ 6 میں ترقی دیدی گئی

کراچی: طویل قامت نصیر سومرو کی پی آئی اے میں آفیسر گروپ 6عہدے پر ترقی دیدی گئی، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پروموشن لیٹر پیش کیا۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کے کارکن اور دنیا کے طویل قامت انسانوں میں سے ایک، نصیر سومرو کو پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں پروموشن لیٹر پیش کیا۔ نصیر سومرو کو آفیسر گروپ 5 سے 6 میں سینئر پیسنجر ہینڈلنگ سروسز افسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

سی ای او پی آئی اے نے نصیر سومرو کو ترقی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں ایئر لائن کے لیے مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر نصیر سومرو نے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا شکریہ ادا کیا اور پروموشن لیٹر کے حصول پر خوشی کا اظہار کیا۔ سی ای اؤ کے مشیر ایئر وائس مارشل عامر حیات اور چیف ایچ آر آفسر ایئر کموڈور عامر الطاف بھی موجود تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

طلاق کے بعد میں نے خود کو ہی اپنا دوست بنا لیا: حنا دلپذیر

Read Next

‘سانحہ سے متعلق رپورٹ 4 ہفتے میں تیار کر کے سپریم کورٹ میں پیش کر دیں گے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے