• دسمبر 6, 2021

طلاق کے بعد میں نے خود کو ہی اپنا دوست بنا لیا: حنا دلپذیر

کراچی: اداکارہ حنا دلپذیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پسند کی شادی تھی تاہم طلاق کے بعدمیں نے خود کو ہی اپنا دوست بنا لیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے چند سال بعد حالات بدل گئے اور ان کے اختلافات بڑھ گئے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر نے غصے کی حالت میں انہیں طلاق دی جب کہ ان کا بیٹا صرف 3 سال کا تھا۔

انہوں نے معاشرے کا تکلیف دہ پہلو بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد لوگوں کی طرف سے بہت سی کڑوی باتیں سننے کو ملیں اور میری زندگی بہت مشکل ہو گئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت: کسانوں کا 29 نومبر کو پارلیمنٹ کی جانب مارچ کا اعلان

Read Next

طویل قامت نصیر سومرو کو پی آئی اے میں آفیسر گروپ 6 میں ترقی دیدی گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے