• ستمبر 26, 2021

طالبان نے 9ویں صوبائی مرکز فیض آباد پر بھی قبضہ کر لیا

کابل:  افغانستان میں طالبان نے 9ویں صوبائی مرکز فیض آباد پر بھی قبضہ کر لیا۔ صدر اشرف غنی شمالی علاقوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے خود مزار شریف پہنچ گئے۔ امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان میں قابل قبول حل کے لیے بھرپورکوششیں جاری ہیں۔

افغانستان میں جنگی صورت حال ہے، افغان فورسز اور طالبان کئی علاقوں میں آمنے سامنے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے 9ویں صوبائی مرکز فیض آباد پر بھی قبضہ کر لیا۔ قندوز سے کابل آنے والی شاہراہ پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔ مزار شریف کی طرف بھی پیش قدمی جاری ہے، نواحی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔

صدر اشرف غنی شمالی علاقوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے خود مزار شریف پہنچ گئے، سابق نائب صدر رشید دوستم نے بھی بلخ کے گورنر اور سکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی۔

افغان میڈیا کے مطابق قندھار شہر کے کچھ حصوں پر بھی طالبان قابض ہو چکے ہیں، صوبے قندھار کے 17 اضلاع سے 30 ہزار خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔ پناہ گزین خیموں اور کھلی جگہوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جنسی ہراسانی کے الزامات: گورنر نیویارک کا مستعفی ہونے کااعلان

Read Next

آئی سی سی کرکٹ کو آئندہ اولمپک گیمز میں شامل کرنے کیلئے متحرک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے