• اکتوبر 24, 2020

ضلع وسطی میں نالوں میں پانی کی نکاسی میں بڑی رکاوٹ گرین لائن بن گئی ہے،وزیر بلدیات ناصر حسین

کراچی،سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں ایک طرف پہاڑی سے پانی آتا ہے تو دوسری طرف نالے ہیں اور جن نالوں میں پانی جانا ہوتا ہے وہاں پر سب سے بڑی رکاوٹ گرین لائن  ہے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کے اسٹیشن کی جگہ پر نالے تھے جن کو مکمل بند کردیا گیا، یہی مسئلہ کشمیر کالونی میں دیکھنے میں آیا کہ نکاسی کا کام تجاوزات کی وجہ سے نہیں ہوسکا اور پورے کے پورے نالوں پرتجاوزات کی گئی ہیں۔ ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کے سیزن میں پانی آتا ہے اور کئی کئی دن تک رہتا ہے لیکن اس دفعہ بارشوں کے دوران صورتحال بہتر ہے کیونکہ سندھ حکومت نے کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا زیادہ تر حصہ کنٹونمنٹ میں آتا ہے اور بہت سارے علاقے ریلوے، پورٹ قاسم، پاکستان ائیرفورس، ڈی ایچ اے میں آتے ہیں، یہ بہت بڑے علاقے ہیں جس کا ذمہ دار بھی سندھ حکومت کو ٹھہرایا جاتا ہے۔ وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ تین نالوں پر این ڈی ایم اے نے کام شروع کیا ہے، باقی 35 نالوں پر سندھ حکومت پہلے سے ہی کام کررہی ہے، اب نالوں پرتجاوزات ختم کرنا شروع کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

AWAM KI SOCH with Afrah Rasheed | Independence Day Special Program with MNA Uzma Riaz Jadoon, Senator Mushtaq Ahmed Khan and News Director Khalil Ahmed Rao

Read Next

گرمی بڑی،گلشیئر پگھلتے رہے تو نتیجہ علاقے ریگستانوں کی شکل اختیار کرلیں گے ،وزیر اعظم عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے