• جنوری 28, 2022

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2ایم پی ایز اور ایک ایم این اے کو نوٹس جاری

پشاور: خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2ایم پی ایز اور ایک ایم این اے کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، وزیر صحت تیمور جھگڑا اور ایم پی اے آصف خان کو 14 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے جبکہ ایم این اے شیر علی ارباب کو بھی 14 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ 19 دسمبر کو ہوگی، جبکہ باقی 18 اضلاع میں انتخابات 16 جنوری 2022 کو ہوں گے۔

جن اضلاع میں 19 دسمبر کو انتخابات ہوں گے ان میں بونیر، باجوڑ، صوابی، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، مہمند، چارسدہ، مردان، ہنگو اور لکی مروت شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Sindh Ki Awaz | Zohaib Zardari | A1TV | 13 December 2021

Read Next

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 19 پیسے مہنگا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے