• اکتوبر 16, 2021

صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے آؤٹ

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صہیب مقصود کمرکی تکلیف کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق، میڈیکل پینل نے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا ہے، صہیب مقصود کے متبادل کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک کی شمولیت کا امکان ہے۔

صہیب مقصودنیشنل ٹی ٹوئنٹی کےدوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی تھیں۔
اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور حیدر علی کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلوچستان :سیاسی بحران برقرار، تینوں ناراض وزرا کے استعفے منظور

Read Next

فیاض الحسن چوہان نے بھی جیئے بھٹو کے نعرے لگا دیئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے