• جون 14, 2021

صوفی کلام کا اثر دل اور روح پر ہوتا ہے :عابدہ پروین

کراچی:  صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہےکہ میرے اندر اللہ سائیں نے صوفی موسیقی کا رنگ اور شوق ڈالا، صوفی کلام کا دل اور روح پر اثر ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے کہا کہ صوفی کلام میں زبان کو سمجھنے کی کوئی ضرورت نہیں، وہ چاہے عربی میں ہو، سندھی میں ہو، اردو یا فارسی میں مگر اس کا اثر دل پر ہوتا ہے، روح پر ہوتا ہے کیونکہ یہ کلام اللہ کی طرف سے ہے ۔

خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ انھیں تین برس کی عمر سے موسیقی کا شوق تھا۔ وہ کہتی ہیں صوبہ سندھ کا ماحول درگاہ کا ماحول ہے ۔ سندھ کے لوگوں کا مزاج اور موسیقی بھی درگاہی ہے ۔ میرے والد میں بھی درگاہ کا ایک رنگ تھا جو پھر ہم سب میں آیا ۔میرے والد کا موسیقی کا ایک سکول تھا۔ ‘تصوف اللہ کا درد ہے ، آپ کو اس کلام سے روحانیت ملتی ہے ، جیسے اندر ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے ، جیسے روح گم ہو جاتی ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ صوفی کلام پڑھنے سے انسان کسی اور ہی دنیا میں چلا جاتا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب بھر میں اسکولز کھولنے کا مراسلہ جاری

Read Next

کوہاٹ میں جائیداد کے تنازع پر چچازاد بھائیوں کے مابین فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے