• ستمبر 26, 2021

صوبہ سندھ میں 23 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مشروط اجازت

کراچی: سندھ حکومت نے پیر 23 اگست سے صوبے میں تعلیمی ادارے کھولنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ سو فیصد ویکسینیٹڈ عملے والے سکولوں کو اجازت ہوگی۔ سکول تین تین دن شفٹس میں کھولے جائیں گے۔

سٹیرنگ کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے بتایا کہ پیر سے صرف ایسے سکولوں کو کھولا جائے گا جن کا عملہ سو فیصد ویکسینیڈ ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تین تین دن کی شفٹس میں کھلیں گے۔ وزیر تعلیم سندھ نے یکساں نصاب تعلیم سے متعلق کہا کہ پورے ملک میں اردو اور انگریزی میڈیم ہوگا، ان کو پتا ہی نہیں سندھی بھی پڑھائی جاتی ہے۔

وزیر تعلیم سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سکولوں میں مانیٹرنگ کا مستقل عمل جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسوں کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور:خاتون ٹک ٹاکرکو ہراساں کرنےکا واقعہ، 400 افراد کیخلاف مقدمہ درج

Read Next

مہنگائی سے عوام کا جینا دوبھر، اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہنچ سے باہر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے