• اکتوبر 25, 2020

صوبہ سندھ میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

کراچی: صوبہ سندھ میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں کی مدت 30 اگست کو ختم ہو چکی ہے جس کے بعد میونسپل کارپوریشنز، ضلع کونسلز اور ٹاؤن کمیٹیاں بھی تحلیل ہو چکی ہیں۔ صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی سندھ میں نئے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق 9 سے 22 ستمبر تک حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست تیار کی جائے گی۔ اس کے بعد 23 ستمبر کو اعتراضات مانگے جائیں گے جو 7 اکتوبر تک داخل کیے جا سکیں گے۔ فہرستوں پر اعتراضات 22 اکتوبر تک نمٹائے کے بعد 30 اکتوبر کو سندھ میں نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گوجرانوالہ: مشہور ٹک ٹاکر موبائل فون چوری کے مقدمہ میں گرفتار

Read Next

پاک بحریہ کا کراچی اور بدین کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے