• ستمبر 19, 2021

صنم چودھری نے شوبزانڈسٹری چھوڑ کر خدا سے لو لگالی

لاہور: اداکارہ صنم چودھری نے شوبز انڈسٹری چھوڑ کر خدا سے لو لگا لی، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کرد ی ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کے قریبی دوستوں کا کہناہے کہ صنم نے اپنے کیریئر کو خیرباد کہہ کر خداکی طرف رخ کر لیا ہے ۔اداکارہ نے گزشتہ دنوں ایک مبہم سی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بتایا تھا کہ میرے گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی ہے اور مجھے بھرپور سپورٹ کیا ہے ۔

اداکارہ نے فیصلے کے متعلق تو کوئی وضاحت نہیں کی تھی تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنی تمام تر تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹا دی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سورج کی روشنی میں خود بخود صاف ہو جانے والا کپڑا تیار

Read Next

طالبان نے سو ممالک کو شہریوں کے انخلا کی یقین دہانی کرا دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے