• اکتوبر 22, 2021

صدر کی منظوری ،ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا

اسلام آباد: صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد ڈی جی نیب ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیوروتعینات کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈی جی نیب ظاہر شاہ کے نام کی سمری کی منظوری دیدی ہے ۔

نیب نے ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چئیرمین تعیناتی کے لیے سمری وزرات قانون کو بھجوائی تھی جبکہ وزارت قانون و انصاف ہفتے کو ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چئیرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کریگی۔

ظاہر شاہ قومی احتساب بیورو میں ڈی جی نیب آپریشنز خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کے استعفے پر عہدہ خالی ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو حسین اصغر کا استعفیٰ صدر مملکت نے منظور کر لیا تھا۔

حسین اصغر نے اپنا استعفیٰ صدر عارف علوی کو بھیجا تھا، ڈپٹی چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تھی،صدر مملکت نے ڈپٹی چئیرمین نیب حسین اصغر کا استعفیٰ منظور کر لیا اور اس سلسلے میں وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل سیون: چین اور ترکی کے کرکٹرز پشاور زلمی سکواڈ کا حصہ

Read Next

Headlines | 09 October 2021 | A1 Tv News

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے