• اکتوبر 26, 2020

صدر کا علمائے کرام پر ماں اور بچہ کی صحت سے متعلق آگہی پیدا کرنے میں کردار ادا کرنے پر زور

کراچی: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے علمائے کرام پر زور دیا ہے کہ وہ ماں اور بچہ کی صحت سے متعلق عوام میں آگہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق  کراچی میں مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق خواتین کے وراثت کے حقوق کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کریں۔ وفد نے بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے اور تمام اہم امور خصوصاً کروناوائرس کے دوران علماء کرام کے ساتھ مشاورت پر صدر اور حکومت کے کردار کوسراہا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پورا خاندان بھی گرفتار کرلیں، 18 ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے: بلاول بھٹو

Read Next

سندھ حکومت اور اسمبلی کی ایگزیکٹو پاور کسی کیساتھ شیئر نہیں ہوسکتی: وزیراعلیٰ سندھ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے