• جنوری 28, 2021

صدر ٹرمپ کی بجائے ریپبلکنز کے سینئر سینیٹر مچ میک کونیل کی جو بائیڈن کو مبارک باد

واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی بجائے ریپبلکنز کے سینئر سینیٹر مچ میک کونیل نے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو مبارک باد دے دی۔ امریکی سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کی پارٹی کے سینئر لیڈر سینٹر مچ میک کونیل نے کہا کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن سینیٹ کا ایک جانا پہچانا نام ہے انہوں نے کئی سال تک عوام کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر نائب صدر منتخب ہونے پر کملا ہیرس کو بھی مبارک پیش کی۔ نومنتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے میک کونیل کے ساتھ گفتگو میں ساتھ مل کر کام کرنے کی بات کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے رواں صدارتی انتخابات کو ٹرمپ نے متنازع قرار دینے کی بھرپور کوشش کی، انہوں نے دھاندلی سمیت متعدد دعوے کئے تا کہ جوبائیڈن کی بطور صدر فتح کو شکست میں بدلا جا سکے، انہوں نے امریکی عدالتوں میں بھی درخواستیں دائر کیں جو مسترد کر دی گئیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ نے انتخابات سے قبل ہی اعلان کر دیا تھا کہ اگر وہ صدارتی انتخاب نہ جیت پائے تو یہ فراڈ الیکشن ہوں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم کی پشاور آمد، عمران خان مختلف اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے

Read Next

بھارت میں احتجاج جاری، مرنے والوں کی یاد میں 20 دسمبر کو یومِ سوگ منانے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے