• ستمبر 19, 2021

صدر مملکت کا دورہ جی ایچ کیو، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ

راولپنڈی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے جہاں انھیں پاک فوج کی آُپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا، انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں صدر مملکت اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں خطے اور ملکی سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

صدر مملکت کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ سائبر سکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں، ملکی سلامتی کیلئے اس کی قربانیوں اور عزم کو سراہا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مینار پاکستان کیس: وزیراعظم کا بروقت پولیس رسپانس نہ ہونے پر اظہار ناراضی

Read Next

کورونا کی چوتھی لہر مزید 85 جانیں لے گئی، 24 گھنٹے میں 4553 کیسز رپورٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے