• اکتوبر 31, 2020

صدر مملکت کا دنیا کے مقابلہ کیلئے مصنوعی ذہانت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پرزور

اسلام آباد، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے

آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا کہ نظم ونسق اور سائنس کے درمیان تعاون سے ملک ترقی کر سکتا ہے۔ انٹرنیٹ، آن لائن کی سہولت اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے چوتھے صنعتی انقلاب نے طرز زندگی تبدیل کر دیا ہے کیونکہ ان ٹیکنالوجیز نے ناصرف روابط بلکہ پیداواری عمل کو بھی فروغ دیا ہے۔

انہوں نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی پر زور دیا کہ وہ زرعی شعبے میں پیداوار بڑھانے کےلئے ڈرون اور ربوٹ سمیت جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانے کے لئے کام کرے۔ صدر نے کہا کہ ہمیں اپنے انسانی سرمائے کو ترقی دینی چاہیے جو جدید ٹیکنالوجی کی مصنوعات تیار کر سکتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب حکومت نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی

Read Next

آرمی چیف کا لاہور کا دورہ، ریٹائرڈ اور حاضر سروس سینئر فوجی افسران سے ملاقات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے