• دسمبر 8, 2021

صدر مملکت عارف علوی 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، گورنر، وزیراعلیٰ نے استقبال کیا

کوئٹہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ ائرپورٹ پر گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان اور اعلیٰ شخصیات نے استقبال کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ خاتون اول بیگم ثمینہ علوی بھی ہیں۔

گورنر ہاؤس آمد پر بلوچستان کانسٹبلری کے دستے نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو سلامی دی۔ کوئٹہ پہنچنے کے بعد گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے صدر مملکت سے ملاقات کی، جس میں اہم سیاسی و انتظامی امور کے علاوہ باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

دورے کے دوران صدر مملکت سے مختلف شخصیات ملاقات کریں گے جبکہ صدر ڈاکٹر عارف علوی مختلف تقریبات میں شرکت بھی کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نواز شریف، مریم کو نشانہ بنانے کے پس پردہ سازش بے نقاب ہوئی: شہباز شریف

Read Next

میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے