• اکتوبر 22, 2020

صدر مملکت عارف علوی کا افغان امن عمل کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افغانوں کے اپنے طور پر شروع کردہ اور انہی کی سرپرستی میں افغان امن عمل کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہےآج اسلام آباد میں مفاہمت کے بارے میں افغانستان کی اعلیٰ قومی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے بلکہ سیاسی مذاکرات کےذریعے حل ہی آگےبڑھنے کا واحد راستہ ہےصدر عارف علوی نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو عالمی برادری کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا آغاز بارش کا پہلا قطرہ ہےانہوں نے اس بات پرزوردیا کہ افغان قیادت کو تعمیری، جامع اور وسیع البنیاد و سیاسی حل کےلئے مل کر کام کرنے کے اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیےصدر علوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے افغان قوم کی جانب سے کئے گئے فیصلوں پر ان کے ساتھ کھڑا ہےانہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان اور افغانستان کےساتھ خطے میں اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لانے کےلئے ناگزیر ہے صدر نے خطے میں امن کی بحالی نہ چاہنے والے عناصر پر نظر رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل دفتر کی بندش،وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Read Next

سانحہ موٹروے کے بعد،حکومت کا بڑا فیصلہ،نیشنل ایمرجنسی پیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے