• اپریل 16, 2021

صدرمملکت کا بانی پاکستان محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کےیوم پیدائش کےموقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ برصغیرکےمسلمانوں کیلئےالگ وطن حاصل کرنے پرقائداعظم کوخراج تحسین پیش کرتےہیں، ایسی ریاست کی تعمیرچاہتےہیں جہاں تمام شہریوں کوترقی کےیکساں مواقع میسرہوں۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر اپنے ویڈ یو پیغام میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو حکومت کیساتھ ملکر چلنے کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک پیج پر آنا چاہیے ۔ ملک دشمنوں کے سہولت کاروں کو بھی ہر صورت ناکام بنایا جائیگا ۔ ملک دشمن طاقتوں کو متفقہ پیغام جانا چاہیے ہم سب ایک ہیں ۔

چوہدری سرورنے مزید کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کیخلاف اپنی سازش میں کامیاب نہیں ہوسکتی ۔22کروڑ پاکستانی ملکی دفاع کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان کیساتھ ہے ۔ ملکی سالمیت کے تحفظ کیلئے قائد کے افکار اتحاد، ایمان اور تنظیم پرعمل کر نا اور اپنی صفوں میں اتحاد اور فروعی اختلافات کو پس پشت ڈالناہو گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بانی پاکستان کا 145 واں یوم پیدائش، مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

Read Next

وزیراعظم کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے