• نومبر 30, 2020

صدراتی انتخابات قریب آنے پر ٹرمپ کو دھاندلی کے خدشات ستانے لگے

واشنگٹن:امریکا میں صدارتی انتخابات قریب آنے پر صدر ٹرمپ کو دھاندلی کے خدشات ستانے لگے۔ کہتے ہیں ان کے پارٹی کے رضاکار دھاندلی پر نظر رکھیں گے۔ امریکا بھر میں ہونے والے سرویز میں ڈیمو کریٹس کو برتری حاصل ہے۔ وائٹ ہاؤس کا اگلا مکین کون ہو گا، فیصلہ آٹھ دن بعد ہو جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کے خدشے کا اظہار کر دیا۔ ریاست نیو ہمپشائر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کے دوران ریپبلکنز رضاکاروں سے کہا کہ وہ الیکشن ڈے پر بڑے پیمانے پر ہونے والی دھاندلی کے ثبوت جمع کریں۔ حمایتیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ 4 سال پہلے حاصل کی گئی فتح کو بھی یاد کرتے رہے۔ تقریر کے آخر میں ہلکا پھلکا رقص کرنا نہیں بھولے۔ ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک نائب صدر کی امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ لوگ باہر نکلیں اور جلدی جلدی ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے ایک چرچ میں بھی جا کر خطاب کیا۔ صدر ٹرمپ مشی گن اسٹیٹ میں 2016 میں فاتح قرار پائے تھے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وائٹ ہاؤس میں ہیلووین تقریب کا انعقاد، صدر ٹرمپ کی میلانیا کے ہمراہ شرکت

Read Next

انضمام الحق اور معین خان نے پی سی بی کو چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا مشورہ دے دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے