• مئی 25, 2022

‘صحت کارڈ کے بعد تنخواہوں میں اضافہ، ایک سال میں آمدنیوں میں مزید اضافہ ہوگا’

اسلام آباد:  فواد چودھری نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے بعد تنخواہوں میں 15 فیصد مزید اضافہ کیا ہے، انشاء اللہ ایک سال میں آمدنیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے، عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا رہے ہیں اور تمام اقدامات اسی منشور کو سامنے رکھ کر لئے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کے خواب خیالوں کے محل تعمیر ہونے سے پہلے ہی زمین بوس ہوگئے، اپوزیشن کے کیمپوں میں مایوسی کے گہرے سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں، اپوزیشن نے ہر طرف سے ناکامی، نامرادی اور مایوسی کے بعد نیا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی، اپوزیشن 2023 کے الیکشن میں شکست کے خوف سے متحد ہو رہی ہے، انہیں اگلے الیکشن میں واضح شکست نظر آرہی ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں، ن لیگ نے کلرکوں، چپڑاسیوں تو پی پی نے بھی چھابڑی، فالودے والوں کے اکاؤنٹس بھرے، ن لیگی مافیا نے مے فیئرز، ایون فیلڈز جیسے اربوں کھربوں کے محل بنائے، پی پی مافیا بھی پیچھے نہ رہا، سوئس بنکوں کو بھر دیا اور سرے محل بنا ڈالے، دونوں کرپٹ جماعتوں کے اقتدار میں ان کے اثاثوں کو پر لگ گئے۔

Read Previous

خیبرپختونخوا: گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کم کرنے کے باوجود ریونیو میں مزید گراوٹ

Read Next

سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھانے کیلئے اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے