• نومبر 1, 2020

صحت انصاف کارڈ پر پی ٹی آئی پارٹی جھنڈے کی تشہیر کے کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحت انصاف کارڈ پر پی ٹی آئی پرچم کی تشہیر کیخلاف ن لیگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکومتی وکیل سے مکالمے کے دوران کہا کہ جس چیز کا دفاع نہیں کر سکتے اس کا دفاع نہ کریں۔  چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ صحت کارڈ پر پرنٹ کیا گیا جھنڈا ہے نا کسی کا ؟ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عوامی پیسے سے کوئی اپنی تشہیر نہیں کر سکتا، جس چیز کا دفاع ممکن نہیں اس کا دفاع نہ کریں، قانون تو سب کے لیے برابر ہے، جو دوسرے کے لیے غلط ہے وہ حکومت کے لیے بھی غلط ہے۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ وفاقی حکومت نے صحت کارڈ پر پارٹی پرچم کا رنگ دینے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا تھا ؟ وزارت صحت کے مطابق وزیر نے یہ خلاف ورزی کی، دنیا بھر میں کیا ہوتا ہے، برطانیہ امریکہ میں حکمران تصویریں لگاتے ہیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سپریم کورٹ کا رفاعی پلاٹس، گرین بیلٹس سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم

Read Next

دو سال میں پی ٹی آئی حکومت نے صرف تباہی مچائی،ہر چیز کے دام آسمان پر پہنچا دیئے گئے:مرتضیٰ وہاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے