• ستمبر 27, 2022

صحافی اطہر متین قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا: کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام بنی میمن نے نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی اشرف بروہی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو سندھ بلوچستان سرحد سے حراست میں لیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے بھی صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اشرف بروہی کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ اطہر متین کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹھری میرواہ شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی بس پر نامعلوم افراد کاحملہ

Read Next

ٹھل کے نواحی گاوں عارف آباد میں محکمہ صحت کی نااہلی کی وجہ سے خسرہ وباء بے قابو،5 سالا بچی سسئی خسرہ وباء کے باعث انتقال کر گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔