• اگست 2, 2021

صبور علی کو روزانہ بلاک کر کے سوتی ہوں: کنزہ ہاشمی

کراچی: اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ اپنی دوست اداکارہ صبور علی کو روزانہ رات کو بلاک کرکے سوتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک ویب شو میں کہا کہ صبور صبح 7، 8 بجے اٹھنے کی عادی ہے اور وہ اٹھنے کے ساتھ جب دل کرے کال کردیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صبور کی جب پہلی بار کال آئی تو میں نے یہ سوچ کر کال ریسیو کرلی کہ کوئی پریشانی نہ ہو لیکن کال ریسیو کرنے کے بعد صبور نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا کررہی ہو ، چلو ناشتہ کرنے جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے صبور کے ساتھ اتنی صبح ناشتے کیلئے جانے سے منع کیا لیکن اس کے مجبور کرنے پر چلی گئی مگر اگلے دن 8 بجے کال آئی تو میں نے وجہ پوچھی جس پر صبور نے بتایا کہ ایسے ہی کال کی تھی۔کنزہ ہاشمی نے مزید بتایا یہی سب جب 4 سے 5 بار ہوا تو میں نے صبور کو بلاک کرکے سونے کا سوچا اور اب میں روزانہ صبور کو بلاک کرکے سوتی ہوں ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل سکس، اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج رات 9 بجے پشاور زلمی سے ٹاکرا ہو گا

Read Next

فواد خان 8 سال بعد دوبارہ چھوٹی سکرین پر نظر آئیں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے