• اکتوبر 30, 2020

صبر نہ آزمائیں، سی ایم ہاؤس کے گھیراؤ میں سب سے آگے ہوں گے: فردوس شمیم

کراچی:اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صبر نہ آزمائیں، سی ایم ہاؤس کے گھیراؤ میں سب سے آگے ہونگے،متحدہ لندن اور پیپلزپارٹی نے اداروں کو تباہ کیا سندھ کے ادارے خراب کرنے والون میں مصطفیٰ کمال بھی شامل تھے شمیم نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیسہ اور دیگر وسائل کے ساتھ مسائل حل کرنے کی سندھ حکومت کو آفر کی اب بھی مسائل حل نہ کیے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے،صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے سندھ حکومت کراچی سمیت سندھ کے مسائل حل کرے ورنہ انگلی ٹیڑھی کرنی پڑے گی اس موقع پر جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی عامر کیانی کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے سندھ کی حالت ابتر ہے وزیر اعلیٰ عوام میں نفرتیں مت بانٹیں یہ کمروں میں کچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں 2013 میں دیا جانے والا بلدیاتی نظام مکمل ناکام ہے شہر کے مسائل کا مستقل حل با اختیار بلدیاتی نظام میں ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دو سال میں پی ٹی آئی حکومت نے صرف تباہی مچائی،ہر چیز کے دام آسمان پر پہنچا دیئے گئے:مرتضیٰ وہاب

Read Next

گورنر پنجاب سے فیاض الحسن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے